تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:37

گال ٹیسٹ: جے وردنے ،میتھیوز کی سنچری پارٹنر شپ

اے آر وائی - نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان مہیلا جے وردنے اور اینجلو میتھیوز کی سنچری پارٹنر شپ سری لنکا کوکھیل میں واپس لے آئی ۔ گال ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں دوسو اکیس رنز بنائے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے نامکمل اننگز نو رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی تو پچاس رنز پر پانچ وکٹیں گرگئیں۔ پرانا وتانا صفر، رندیو نو،سنگاکارا پانچ اور سمارا ویرا سترہ رنز بناکر پویلین لوٹے۔



جے وردنے اورنائب کپتان اینجلو میتھیوز نے چھٹی وکٹ کیلئے ایک سو چھپن رنز کی شراکت سے قائم کی۔ میتھیوز اناسی رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ آخری اطلاعات تک سری لنکا نے چھ وکٹ پردوسو چھ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کےٹم سائوتھی نے چار وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.