تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:46

ڈیوس کپ ٹینس: جمہوریہ چیک کی اسپین پر 1-2کی برتری

اے آر وائی - ڈیوس کپ ٹینس فائنل بیسٹ آف فائیو ٹائی کے دوسرے روز میزبان جمہوریہ چیک نے دفاعی چیمپئن اسپین پر دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ پراگ میں ڈبلز میچ میں ٹوماس برڈیچ اور راڈک اسٹپنک نے فتح حاصل کرکے میزبان ٹیم کو سبقت دلائی۔ اسپین کی ڈبلز ٹیم مارسل گرینولرز اور مارک لوپز پر مبنی تھی۔ جس نے گذشتہ ہفتے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل ٹائٹل جیتاتھا۔



لوپز اورگرینولرز نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ لیکن برڈیچ اور اسٹپنک نے اگلے تین سیٹ میں سات پانچ ، سات پانچ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی اور فتح کے ساتھ اپنی ٹیم کو دوایک کی لیڈ دلادی۔ آج دو ریورس سنگلز میں ایک کامیابی جمہوریہ چیک کو بتیس سال بعد ڈیوس کپ چیمپئن بنادیگی۔ اسپین کو اعزاز کے دفاع کےلئے دونوں میچ جیتنا ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.