تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:42

احمدآباد ٹیسٹ:انگلینڈ کوہراکر بھارت کو سیریز میں برتری

اے آر وائی - انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیت کر بھارت نے چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ احمدآباد میں انگلینڈ نے ٹیسٹ کے آخری روز تین سوچالیس رنز پانچ کھلاڑی آوٴٹ سے نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم چار سو چھ رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ایلسٹرکک ایک سواڑسٹھ اور میٹ پرائر اکیانوے رنز پر آوٴٹ ہوئے۔کک اور پرائر کے درمیان ایک سو ستاون رنز کی شراکت ختم ہونے کے بعد انگلش ٹیم کے بقیہ بیٹسمین جلد آوٴٹ ہو گئے۔



بھارت کے پراگیان اوجھا نے چار اور امیش یادیو نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ اوجھا نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے ستتر رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔وریندر سہواگ پینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چتیش ور پجارا اکتالیس اور ویرات کوہلی چودہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.