تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:51

ڈیوس کپ ٹینس : جمہوریہ چیک 32سال بعد چیمپئن بن گیا

اے آر وائی - دفاعی چیمپئن اسپین کو دو ایک سے ہراکر جمہوریہ چیک بتیس سال بعد ڈیوس کپ ٹینس چیمپئن بن گیا۔ پراگ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے میزبان ٹیم کے نمبر ایک کھلاڑی ٹوماس برڈیچ کو پہلے ریورس سنگلز میں ہراکر مقابلہ دو،دو سے برابر کیا۔



فیرر نیچھ دو،چھ تین اورسات پانچ کے اسکور سے شکست دی۔ چیک کھلاڑی راڈک اسٹپ?نک نے فیصلہ کن ریورس سنگلز میں نکولس الماگرو کو چار سیٹ کے مقابلے میں زیرکیا اورجمہوریہ چیک کو تین دو کی شاندار فتح سے ہمکنارکردیا۔



اسٹپنک کی فتح کا اسکور چھ چار، سات چھ ،تین چھ اور چھ تین رہا۔جمہوریہ چیک بائیس سال بعد بیک وقت فیڈریشن کپ اور ڈیوس کپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.