19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:53
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کودس وکٹوں سے زیرکرلیا
اے آر وائی - سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں تیسرے ہی روز دس وکٹوں سے شکست دیدی۔سری لنکاکو دوٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی۔ گال میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے نامکمل اننگز نو رنز ایک کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم ایک سو اٹھارہ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
فلائن اٹھارہ،کپتان راس ٹیلر اٹھارہ،مارٹن گپٹل، مک کلم اور ٹرینٹ بولٹ تیرہ تیرہ رنز بناکر رخصت ہوئے۔وان وک تیرہ رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔
سری لنکا کے رنگاناہیراتھ نے چھ،سوراج رندیو اور کولا سکیرا نے دو،دو وکٹیں لیں۔ ہیراتھ نے میچ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے ترانوے رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پوراکرلیا۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کرونارتنے ساٹھ اور پراناوتانااکتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔