19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:2
سعید اجمل، شاہد آفریدی، عمر اکمل کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت
اے آر وائی - پی سی بی نے شاہد آفریدی،سعید اجمل اور عمر اکمل کو آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کے باعث ابتداء میں تینوں کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کی غرض سے اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اب وہ بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل سکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق انڈو پاک سیریز کیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ سات دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی سڈنی تھنڈرز، دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور عمر اکمل سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔