تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:3

بھارت میں حقیقی فاسٹ بولر کی ضرورت ہوگی،مصباح الحق

اے آر وائی - پاکستان کے ون ڈے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بھارت سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے حقیقی فاسٹ بولر کی ضرورت ہوگی ۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی مختصر سیریز کیلئے بھارت کا دورہ کریگی۔



ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ جس پر قابوپانے کیلئے جینوئن فاسٹ بولر کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بغیر ٹیم مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے، پی سی بی توجہ دے تو فاسٹ بولر کا مسئلہ حل ہو سکتاہے۔



انہوں نے کہاکہ ہماری بیٹنگ بھارتی وکٹوں پر ہمیشہ اچھی رہی ہے اگربولنگ اچھی ہوتو بھارتی ٹیم پرقابوپاسکتے ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر ہو تو ہر سیزن میں تین چار اچھے کھلاڑی نکل سکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.