20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:31
ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اگلے ماہ سے کراچی میں شروع ہوگا
اے آر وائی - پاکستان کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اگلے ماہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ۔سابق کپتان محمد یوسف کی کرکٹ میں واپسی ہوئی ۔ یوسف لاہور لائنز کی کپتانی کرینگے ۔ آل راؤنڈر اظہر محمود کی واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی آل روانڈر اظہر محمود نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اسلام آباد کی کپتانی کریں گے۔ دوہزار دس میں کرکٹ سے رٹائرمنٹ لینے والے محمد یوسف انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ دو سال سے کرکٹ سے دور رہنے والے سابق کپتان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ یوسف کولاہور لائنز کا کپتان مقرر ر کیا گیا ہے ۔لاہور لائنز کو اکمل برادرز ،وہاب ریاض ،ناصر جمشیداور احمد شہزاد کے ساتھ قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ کی حدمات بھی حاصل ہونگی،حفیظ نے فیصل آباد کی نمائندگی کرنے سے معزرت کر لی ہے ۔ اب وہ لاہور لاےنز کی نمائندگی کریں گے ۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق فیصل آباد ولفز کی کپتان ہونگے ۔ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بنانے والے سابق کپتان یونس خان ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔انھیں جیندخان ،یاسر حمید اوریاسر شاہ کی خدمات حاصل ہونگی ۔