20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:29
حسن رضا ایک سال کیلئے کراچی ٹیم کی قیادت کیلئے نااہل ہو گئے
جیو نیوز - کراچی…کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے غفلت برتنے پر ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو ایک سال کیلئے کراچی ٹیم کی قیادت کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز فاروقی نے بتایا کہ حسن رضا نے گزشتہ ٹی ٹوئینٹی چمپئن شپ میں بطور کپتان اپنی ذمہ داریوں میں غفلت کے مرتکب یو ئے تھے ، جب ٹیم مشکلات میں تھی تو وہ ڈگ آؤٹ چھوڑ کر پویلین میں چلے گئے ،جس پر انضباطی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ایک سال تک کراچی ٹیم کاکپتان نہ بنایا جائے،کمیٹی نے اس میچ پر لگنے والے میچ فکسنگ کے الزامات کو رد کر دیا ہے۔