تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:9

سپر ہاکی سیریز اور چمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا روانہ ہو گی

جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم نائن اے سائیڈ انٹرنیشنل سپر ہاکی سیریز اور چمپئینز ٹرافی میں شرکت کے لیئے آج رات لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہو گی۔ سابق کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کامیابی کے لیے اٹیکنگ گیم کھیلنا ہو گا،نائین اے سائیڈ اچھا تجربہ ہے پاکستان ہاکی ٹیم آج رات پرتھ روانہ ہوگی جہاں وہ 22دسمبر سے شروع ہونے والے نائن اے سائیڈ ٹورنا منٹ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا فائنل 25دسمبر کو کھیلا جائیگا ، پاکستان ٹیم دوسری بار کسی نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے، نائن اے سائیڈ کے بعد پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے میلبرن روانہ ہوجائے گی چمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا پاکستان ٹیم کے سابق کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو دونوں ایونٹ میں اٹیکنگ کھیل کھیلنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.