تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:53

ڈیوڈ بیکہم ایل اے گلیکسی کے ساتھ اگلے ماہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے

جیو نیوز - لندن …عالمی شہرت یافتہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اگلے ماہ اپنے موجودہ کلب ایل اے گیلکسی کی آخری بار نمائندگی کریں گے۔ پہلی دسمبر کو ہونے والا لیگ فائنل میچ انکا کلب کے ساتھ آخری میچ ہوگا۔ 37 سالہ انگلش فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکم ریٹائر نہیں ہو رہے، مگر امریکی فٹبال لیگ ایل اے گیلکسی کے ساتھ اگلے ماہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے ، ریال میڈریڈ سے ایل اے گیلکسی کو جوائن کرنے والے میڈفیلڈر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے کیرئر کے اختتام پر ایک اور چیلنج کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ اب وہ چیلنج کیا ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ بیکم کو لیکر گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ شاید امریکہ کے بعد اب آسٹریلیا کا رخ کریں۔ جہاں وہ آسٹریلین اے لیگ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ لیکن بیکم نے ابھی تک اس بات کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔بیکھم کے پاس دوسرا اوپشن چین کا بھی ہے جہاں چائنئز سوپر لیگ میں وہ ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.