تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:9

نیشنل ٹی 20:یوسف، مصباح اور یونس ٹیموں کی قیادت کرینگے

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق محمد یوسف کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لئے لاہور لائنز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ بھی لاہور لائنز کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگلے ماہ ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے لئے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے محمد یوسف کو لاہور لائنز کا کپتان مقرر کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹونٹی کے کپتان محمد حفیظ فیصل آباد کی بجائے لاہور لائنز کی نمائندگی کریں گے جبکہ مصباح الحق فیصل آباد کے کپتان ہوں گے۔ لاہور لائنز کو اکمل برادران ، وہاب ریاض ، ناصر جمیشد، احمد شہزاداور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ سابق کپتان یونس خان کو ایبٹ آباد ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ٹیم میں یاسر شاہ ، جنید خان اور یاسر حمید بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.