تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:34

ٹیم کاانتخاب مینجمنٹ سےمشاورت کےبعدہوگا،اقبال قاسم

اے آر وائی - قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کپتان اور کوچ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔



نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ ہمارا فوکس ہے کہ دورہ بھارت کیلئے بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کریں کیونکہ بھارت کی ٹیم تجربہ کار ہے اور ان کی بیٹنگ کا شعبہ خاصا مستحکم ہے جبکہ قومی ٹیم کو بولنگ کے شعبہ میں فوقیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے بعد قومی کھلاڑی دورہ بھارت کے لئے تیاریاں شروع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.