20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:43
چیئرمین پی سی بی کی آئی سی سی کے صدرملاقات
اے آر وائی - پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے دبئی میں آئی سی سی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی۔
دبئی میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ فیوچر ٹور پروگرام اور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔
ذکاء اشرف نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری اور مضبوط کرکٹ انفارسٹرکچر کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ذکاء اشرف نے آئی سی سی کے صدر اور چیف ایگزیکٹوکو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔