تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:12

راشد لطیف کی پی سی بی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

اے آر وائی - سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی میں غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے راشد لطیف کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پی سی بی کو نوٹس جاری کردیاہے۔



راشد لطیف نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی میں میرٹ کے بغیر بھرتیاں کی جاتی ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی بھی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔



راشد لطیف کا درخواست میں کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قوانین کے مطابق پی سی بی میں سے حکومتی مداخلت ختم کرکے حقیقی جمہوریت لائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.