تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:33

لاہور:قومی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آسٹریلیاروانہ

جیو نیوز - لاہور. . . . قومی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی اورنائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لاہورسے آسٹریلیاروانہ ہو گئی۔روانگی سے پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرگفتگوکرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے بتایاکہ نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کھیلا جائے گاجس میں بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ان کاکہناتھاکہ پنلٹی کارنر کے لئے نئے کھلاڑی عمران کوشامل کیاگیا ہے۔امید ہے وہ سہیل عباس کی کمی پوری کریں گے۔ٹیم کے چیف کو چ اور منیجر اختر رسول کاکہناتھاکہ ان کا ہد ف 2014ء کے ورلڈ کپ کا فائنل ہے۔قومی ٹیم اولمپک میں ساتویں نمبر پر تھی۔چیمپئنز ٹرافی میں بہتر پوزیشن کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.