22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:43
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دوسراٹیسٹ آج سے شروع
اے آر وائی - آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسراٹیسٹ آج سے ایڈیلیڈ میں شروع ہورہاہے۔ برسبین میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہواتھا۔ برسبین ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کا راج رہا اور دونوں ٹیموں کے بولرز کوئی نمایاں کارکردگی پیش نہ کرسکے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔ اس لئے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں زخمی ڈومینی کی جگہ آل راؤنڈر فاف ڈو پلیسز ڈیبیو کریں گے۔کلین ویلڈ کی جگہ عمران طاہر کو شامل کیاجائے گا۔