22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:34
ٹام کروز کی بیٹی سے دوری مشن امپاسبل سے زیادہ مشکل
اے آر وائی - ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے لئے بیٹی سے دور رہنا مشن امپاسبل سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی جوڑی ٹوٹ گئی۔ نجی زندگی میں خوش رہنے کا خواب تو چکنا چور ہوگیا لیکن اب ایک اور مشکل ہوگئی ہے درپیش۔ ٹام کروز کہتے ہیں کوئی کچھ بھی کہے ، وہ اپنی بیٹی سْوری سے کسی صورت دور نہیں رہ سکتے۔اسے دیکھے بغیر چین نہیں آتا۔ سْوری کے بغیر رہنا مشن امپاسبل سے زیادہ مشکل ہے۔