22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:31
چیمپینز لیگ فٹبال میں مانچسٹر سٹی گروپ اسٹیج سے باہر
جیو نیوز - لندن…چیمپینز لیگ فٹبال میں مانچسٹر سٹی گروپ اسٹیج سے باہر ہوگئی۔ آرسنل اور بورشیا ڈورٹمنڈ نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے جانیوالے میچ کے دسویں منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بینزیما نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف میں اسپینش ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم پینلٹی پر اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ میچ ایک ایک کے اسکور سے ختم ہوا لیکن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اگلے مرحلے کیلئے کوالی فائی نہ کرسکی۔آرسنل نے مونٹپیلئر کو 2-0 سے شکست دے کر لاسٹ 16 میں جگہ بنالی۔ آرسنل کی جانب سے جیک ویلشیئر اور لوکس پوڈولسکی نے گول اسکور کئے۔ دیگر میچزمیں جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ نے آیاکس کو 4-1 ، شالکا نے اولمپیاکوس کو ایک صفر اور پی ایس جی نے ڈاینمو کیئو کو 2-0 سے ہرا دیا۔