22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:31
ہاکی:انٹرنیشنل سپر سیریز،پاکستان آج آسٹریلیا کے خلاف مد مقابل ہوگا
جیو نیوز - پرتھ…پاکستان ہاکی ٹیم آج انٹرنیشنل سپر سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، نائن اے سائیڈ ایونٹ 25 نومبر تک جاری رہے گا۔پرتھ میں آج سے نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہورہا ہے جس میں ہر ٹیم 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے ، ایونٹ کے تمام میچز 20، 20 منٹ کے دو ہاف پر مشتمل ہوگا جبکہ گول کا رقبہ بھی زیادہ ہوتا ہے، پاکستان ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑتھے تین بجے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔آج شام دوسرے میچ میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں، ایونٹ سے اگلے ماہ ہونے والی چیمپینز ٹرافی کی تیاری میں مدد ملے گی۔