22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:52
ایڈیلیڈ ٹیسٹ:کلارک کی مسلسل دوسری ڈبل سنچری
اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے مسلسل دوسری ڈبل سنچری اسکورکرلی۔کلارک ایک سال میں چار ڈبل سنچریاں اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
ایڈیلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کی ٹیم کوبرقرار رکھا۔ مہمان ٹیم میں ڈومینی اور ورنن فلینڈر کی جگہ ڈوپلیسز اور عمران طاہر کو شامل کیاگیا۔ایڈکوان دس، راب کیونی صفر اور سابق کپتان رکی پونٹنگ صرف چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر اور کپتان مائیکل کلارک نے چوتھی وکٹ کیلئے ایک سو پچپن رنز کا اضافہ کیا۔ وارنر سولہ چوکوں اور چار چھکوں سے سجے ایک سو انیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ مائیک ہسی نے سنبھال لی۔کلارک نے اکیس ویں اورہسی نے اٹھارویں سنچری اسکور کرلی۔