تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:3

کُھلنا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکے 2 وکٹ پر 241 رنز، سیموئلز کی سنچری

اے آر وائی - ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کے تین سو ستاسی رنز کے جواب میں کُھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پرمارلن سیموئلز کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت دو وکٹ پر دو سو اکتالیس رنز بنالئے ہیں۔



ابونصر اسٹیڈیم کھلنا میں بنگلہ دیش ٹیم دوسرے روز تین سو ستاسی رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ ابوالحسن ایک سو تیرہ اور محمود اللہ چھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں نے نویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں ایک سوچوراسی رنز کا اضافہ کیا۔ابوالحسن ڈیبیو ٹیسٹ میں دسویں نمبر پر سنچری بنانے والے تاریخ کے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈز نے چھ وکٹیں لیں۔



کرس گیل پچیس اور کیرن پاول تیرہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں سیموئلز اور براوو نے اسکور میں ایک سو اننچاس رنز کا اضافہ کیا اور کھیل کے اختتام تک مارلن سیموئلز ایک سو نو اور ڈیرن براوو پچیاسی رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.