22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:14
ایڈیلیڈ ٹیسٹ:آسٹریلیا کے 5 وکٹوں کے نقصان پر 482 رنز
اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے مسلسل دوسری ڈبل سنچری اسکور کرلی۔ کلارک نے ایک سال میں چار ڈبل سنچریاں اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پہلے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سوبیاسی رنز کاپہاڑ سا اسکور بناڈالا۔ مائیکل کلارک دوسو چوبیس رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور کپتان مائیکل کلارک نے چوتھی وکٹ کیلئے ایک سو پچپن رنز کا اضافہ کیا۔ وارنر ایک سو انیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو انکی جگہ مائیک ہسی نے سنبھال لی۔
کلارک نے اکیس ویں اورہسی نے اٹھارویں سنچری اسکور کرلی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں دوسوباہتر رنز جوڑے۔ ہسی ایک سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔