23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:13
انٹرنیشنل سپر سیریز ہاکی: پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا
اے آر وائی - انٹرنیشنل سپر سیریز نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جبکہ بھارت میزبان آسٹریلیا سے ٹکرائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ابتدائی مقابلے میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی. نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کیلئے جیمی ڈوئیر نے دو گول اسکور کیے۔
جواب میں محمد رضوان سینئر نے پاکستان کیلئے پہلاگول اسکور کیا۔ ڈینئیل بیلی نے آسٹریلیا کیجانب سےتیسرا گول اسکور کیا اور پہلے ہاف میں تین ایک کی برتری قائم کردی۔ دوسرے ہاف میں عبدالحسیم خان نے پاکستان کیلئے دوسرا اور آخری گول کیا۔ کینگروز ٹیم کیجانب سے ڈی ینگ نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو چار دو سے فتح دلائی۔