23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:13
کھلناٹیسٹ:سموئلز کی ڈبل سنچری،ویسٹ انڈیز کوبرتری مل گئی
اے آر وائی - بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں مارلن سموئلز نے ڈبل سنچری مکمل کرلی اور ڈیرن براوو کے ہمراہ سوچھبیس رنز کی شراکت بنائی۔ جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی۔
کھلنا میں ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے نامکمل اننگز دو اکتالیس رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔ طویل انتظار کے بعدسوہاگ غازی نے ڈیرن براوو کو ایل بی ڈبلیو کرکے بنگلہ دیش کو کامیابی دلائی۔ براوو نے ایک سو ستائیس رنز بنائے اور مارلن سموئلز کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں تین سوچھبیس رنز کا اضافہ کیا۔
مارلن سموئلز نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر چارسو رنز بنائے ہیں۔ سموئلز دوسوچھ اور چندر پال دس رنز پر کھیل رہے ہیں۔