تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:16

ایڈیلیڈٹیسٹ:اسمتھ کی سنچری،جنوبی افریقہ کے217رنز

اے آر وائی - آسٹریلیا کے پانچ سو پچاس رنز کے جواب میں دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹ کھوکر دوسو سترہ رنز بنائے۔ کپتان گریم اسمتھ چھبیس ویں سنچری بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔



ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز چار سوبیاسی رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم پانچ سو پچاس رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان مائیکل کلارک گذشتہ روز کے اسکور میں چھ رنز کا اضافہ کرکے دوسوتیس کے اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ جیمز پیٹنسن نے بیالیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل نے پانچ، ڈیل اسٹین اورجیک کیلس نے دو،دو وکٹیں لیں۔



الویرو پیٹرسن نے کپتان گریم اسمتھ کے ساتھ جنوبی افریقہ کو ایک سواڑتیس رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پیٹرسن چون رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ ہاشم آملا صرف گیارہ رنز بناسکے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹ پر دوسو سترہ رنز بنائے۔ گریم اسمتھ ایک سو گیارہ اور جیک روڈلف پچیس رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.