تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:25

ممبئی ٹیسٹ: ٹنڈولکر پھر ناکام،بھارت کے 119رنز پرپانچ آئوٹ

اے آر وائی - انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر صرف تین رنز اسکور کرسکے۔ وریندر سہواگ نے سنچری ٹیسٹ میں تیس رنز بنائے۔ایک سو انیس رنز پر بھارت کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔



ممبئی میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم میں امیش یادیو کی جگہ ہربھجن سنگھ کی ایک سال بعد واپسی ہوئی۔ انگلینڈ نے ٹم بریسنن کی جگہ مونٹی پنیسر کو شامل کیا۔ وریندر سہواگ سو ٹیسٹ کھیلنے والے بھارت نے نویں کرکٹر بن گئے۔ گوتم گمبھیر چار، سہواگ تیس اور ٹنڈولکر صرف تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نے انیس اور یوراج سنگھ بغیر رن بنائے آئوٹ ہوئے۔



کچھ دیرقبل بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سو انیس رنز بنائے تھے۔ چتیش ور پجارا ستاون پر ناٹ آئوٹ تھے۔انگلینڈ کے مونٹی پنیسر نےتین وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.