تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:36

ممبئی ٹیسٹ: بھارت انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 327 پر ڈھیر

اے آر وائی - ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم تین سو ستائیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ چتیشور پجارا نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بھی سینچری اسکور کردی۔ وہ ایک سو پنتیس رنز کے ساٹھ ٹاپ اسکورر رہے۔



ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے پہلی اننگز دو سو چھیاسٹھ رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو سولہ رنز کے اضافے کے بعد ایشون پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اڑسٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔



ہربھجن نے پچارا کو کچھ ساتھ دیا تاہم وہ بھی اکیس رنز بناکر گریم سوان کا شکار ہوگئے۔ بھارت کی پوری ٹیم تین سو ستائیس رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پچارا ایک سو پنتیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ مونٹی پنیسر نے پانچ اور گریم سوان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔



انگلینڈ نے پہلی اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان پر سات رنز بنالئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.