25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:56
ہاکی:پاکستان نےبھارت کوشکست دیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی
اے آر وائی - پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو سپر سیریز ہاکی میں دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کےشہرپرتھ میں ہونےوالےایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پہلے ہاف میں گولز اسکور کرکےدوصفرسے برتری حاصل کی۔
بھارت نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل گول کرکے اسکور دو ایک کردیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید تین گولز اسکور کئے جبکہ بھارت صرف ایک گول کرسکا۔ گرین شرٹس نے بھارت کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد راشد نے دو جبکہ محمد رضوان، شفقت رسول اور وقاص شریف نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔