26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:46
فٹبال ورلڈ کپ 2014 میسکوٹ کے نام کا اعلان کردیاگیا
اے آر وائی - برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے میسکوٹ کا نام اڑتالیس فیصد ووٹ ملنے کے بعد فولیکو رکھ دیا گیا۔
خوبصورت اور رنگین میسکوٹ کا نام رکھنے کیلئے برازیل میں ووٹنگ کرائی گئی۔ میسکوٹ کیلئے تین نام پیش کیئے گئے تھے،جن میں فولیکو، زوزیکو اور امیجوبی شامل تھے۔ مسیکوٹ نام کیلئے کرائی جانی والی ووٹنگ میں اڑتالیس فیصد لوگوں میں میسکوٹ کیلئے فولیکو نام پسند کیا۔ جس کے بعد میسکوٹ فٹبال ورلڈ کپ دوہزار چودہ کا نام فولیکو کا اعلان کر دیا گیا۔ زوزیکو نام کیلئے اکتیس اور امبیجوبی کیلئے اکیس فیصد ووٹ
ڈالے گئے۔
میسکوٹ کے نام کے اعلان کے بعد برازیل کے کچھ لوگوں فولیکو نام رکھنے پر تنقید بھی کیے۔ دوہزار چودہ ء کا فٹبال ورلڈ کپ برازیل میں ہو گا جس کے لئے میزبان ملک میں تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔ میسکوٹ کو اس سے پہلے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں لوگوں کیلئے پیش کیا گیا تھا۔
برازیل کے جھنڈے کی طرح پیلے،ہرے اور نیلے رنگ کے جسم اور لباس میں ملبوس میسکوٹ نے نام رکھنے کے بعد دلچسپ ڈانس کر کے سب کے دل جیت لئے۔