26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:6
فارمولاون: سبستین ویٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے میں سرخرو
اے آر وائی - جرمنی کے سبستین ویٹل مسلسل تیسری بار فارمولا ون ریس چیمپئن بن گئے اور فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنیوالا کم عمر ترین ڈرائیور بن گیا۔ سیزن کی آخری ریس برازیل گراں پری برطانیہ کے جینسن بٹن نے جیت لی۔
دوہزار بارہ فارمولا ون ریس سیزن کی آخری ریس برازیلین گراں پری برطانیہ کے جینسن بٹن نے جیت لیا۔ جرمنی کے سبستین ویٹل چھٹی پوزیشن پر آئے۔ویٹل دوسواکیاسی پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ویٹل اکتیس سال کی عمر میں فارمولا ون ریس میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے والی کم عمر ترین چیمپئن بن گئے۔ چیمپئن کا فیصلہ آخری ریس کے بعد ہوا۔
اسپین کے فرنینڈو آلانسو تیرہ پوائنٹس کے فرق سے مجموعی برتری میں دوسرے نمبر پر تھے انہیں ٹائٹل جیتنے کیلئے برازیل گراں پری جیتنا ضروری تھا۔آلانسو ریس میں دوسرے اور اسپین ہی کے فلیپے ماسا تیسرے نمبر پر آئے۔