26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:34
قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ منتقلی کا باقاعدہ اعلان اٹھائیس نومبر تک کر دیا جائے گا۔
دو سے نو دسمبر تک ہونے والے قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں چودہ ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ لاہور کے تین وینیوز قذافی سٹیڈیم، ایل آر سی اے گراؤنڈ اور باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا اور ہر وینیو پر روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا وفد سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں منگل کے روز ڈی سی او لاہور نور الامین سے ملاقات کرے گا۔