27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:37
کرکٹ سیریز: پی سی بی ایڈوانس کمیٹی بھارت جائے گی
اے آر وائی - پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے والی پی سی بی ایڈوانس کمیٹی کے پاسپورٹس ویزے کے حصول کے لئے بھارتی ہائی کمیشن بھجوا دیئے گئے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایڈوانس کمیٹی پی سی بی کے ڈائریکٹر ویجیلنس احسان صادق، سیکیورٹی مینیجر کرنل (ر) وسیم، مینیجر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور وزارت داخلہ کے نمائندے پر مشتمل ہو گی۔ یہ کمیٹی بھارتی ویزوں کے حصول کے بعد بھارت کا دورہ کرے گی اور وہاں کے وینیوز پر انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لے گی۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز دسمبر کے آخر میں کھیلی جائے گی۔