تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:16

کولمبو ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکن ٹیم مشکلات سے دوچار

اے آر وائی - کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے۔ میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سات رنز بنالئے ہیں۔



کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تنتالیس رنز تین کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی تو گزشتہ اسکور میں انسٹھ رنز کے اضافے کے بعد اوپنر تھرنگا پراناویتانا آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے چالیس رنز اسکور کیے۔ آل راونڈر انجیلو میتھیوز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور سنتالیس رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے۔



سری لنکا نے تیسرے دن کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سات رنز بنائے ہیں۔اور اسے تین سو پانچ رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ پرسانا جئے وردھنے چار اور سماراویرا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.