تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:46

ورلڈاسنوکر:پاکستان کیوئسٹ تیسرا میچ کھیلیں گے

اے آر وائی - ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں آج پاکستان کے نمبر ون کیوئسٹ محمد آصف کینیڈا کے فیبیان لیوسین سے مقابلہ کریں گے۔ بلغاریہ کے شہر سوفیہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں آج پاکستان کے محمد آصف کینیڈا کے فیبیان لیوسین کے مدمقابل آئیں گے۔



محمد آصف گروپ میچز میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ انہوں نے دو میچز کھیلیں اور دونوں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ اسجد اقبال تیسرے میچ میں کینیڈا کے ٹام فین اسٹیڈ کا سامنا کریں گے۔ اسجدبھی ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.