27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:5
نیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس
اے آر وائی - نیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے مابین اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں پی سی بی، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پی سی بی کے ڈائیریکٹر جنرل جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں تمام محکموں کی مشاورت سے نیشنل ٹی ٹونٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ٹورنامنٹ میں شامل چودہ ٹیموں کے درمیان دو سے دس دسمبر تک تین وینیوز پر پینتالیس میچز کھیلے جائیں گے۔ امید ہے کہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔