28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:37
ورلڈ اسنوکر:محمدآصف کا آج اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ
اے آر وائی - ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ گروپ ایچ میں آج پاکستان کے محمدآصف کا مقابلہ اسرائیلی کھلاڑی شاچر روبرگ سے ہوگا۔ اسجد اقبال ہانگ کانگ کے چی وائی او سے مقابلہ کریں گے۔ بلغاریہ کے شہر سوفیا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے دونوں کیوئسٹ نے اپنے اپنے گروپ میں تین تین میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
گروپ پی میں پاکستان کے اسجد اقبال نے کینیڈا کے ٹوم فنسٹڈ کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔ گروپ ایچ میں پاکستان کے نمبرایک کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کینیڈا کے کھلاڑی فیبین لوزین کو چارصفر سے آوٴٹ کلاس کردیا۔ آصف نے بیسٹ آف سیون میچ میں مسلسل چار فریم جیت کر فتح حاصل کی۔ کینیڈین کے کھلاڑی ایک بھی فریم نہ جیت سکا۔