28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:6
چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم بہترکارکردگی پیش کرے گی،احمدعالم
اے آر وائی - قومی ہاکی ٹیم کے معاون کوچ احمدعالم نے دعویٰ کیاہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ آٹھ ملکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی یکم دسمبر سے میلبرن آسٹریلیا میں شروع ہوگی۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں میزبان آسٹریلیا، بلجیم اور ہالینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ ہفتے کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ احمدعالم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی میلبرن میں سخت ٹریننگ کررہے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ سے قبل موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں۔
نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت سے انہیں عمدہ پریکٹس بھی مل گئی جبکہ ایونٹ میں بھارت کیخلاف فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہواہے۔احمدعالم نے کہاکہ قومی ٹیم مثبت ذہن کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں شریک ہوگی۔ تمام کھلاڑی اور انتظامیہ بہتر کارکردگی کیلئے پرامیدہیں۔