تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:18

قومی کرکٹ بیٹنگ کوچ کی تقرری دورہ بھارت کے بعد ہوگی

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی تقرری دورہ بھارت کے بعد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ کی تقرری سات جنوری کو بھارتی دورے کے اختتام تک ملتوی کردی گئی ہے تاہم توقع ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے پر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔



پاکستان ٹیم جنوری کے تیسرے ہفتے میں جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگی۔بیٹنگ کوچ کیلئے انضمام الحق،ظہیر عباس،شعیب محمد،باسط علی اور سلیم ملک سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے دوخواست دی ہے۔



بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کے انتخاب کیلئے تمام درخواستوں کی چھان بین کی جارہی ہے جس کیلئے وقت درکار ہے۔اس لئے موزوں امیدوار کافیصلہ جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل کیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.