تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:27

کولمبوٹیسٹ:ہدف کےتعاقب میں سری لنکا مشکلات کا شکار

اے آر وائی - نیوزی لینڈ نے سری لنکاکیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز ایک سوچورانوے رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے چار کھلاڑی سینتالیس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔



کولمبو میں چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دوسو چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کیوی بولرز ٹم سائوتھی نے پانچ اور ٹرینٹ بولٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک سو اڑسٹھ رنز کی برتری کے ساتھ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز ایک سوچورانوے رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کردی۔ کپتان راس ٹیلر نے پھچہتر رنز بنائے۔



اس طرح سری لنکا کو کیویز کیخلاف جیت کیلئے تین سو تریسٹھ رنز کا ہدف ملا۔ چوتھے دن کےاختتام پر سری لنکا کے چار کھلاڑی سینتالیس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کو آخری روز فتح کیلئے مزید تین سو سولہ رنز درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.