تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:36

نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

اے آر وائی - پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اہتمام تیسرا نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔



افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں پنجاب، خیبر پختونخواہ،بلوچستان اور پنجاب ڈس ایبلڈ ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو ستاسی رنز بنائے۔ا



فتخار حسین پچپن،حسنین عالم پینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں سندھ ایک سو چھیاسٹھ رنزبناسکی۔خیبر پختونخواہ نے فیڈرل ایریاز کو اننچاس رنز سے ہرایا۔ پنجاب ڈس ایبلڈ ٹیم نے بلوچستان کو آٹھ وکٹوں سے زیر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.