تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:15

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے ہوگا

اے آر وائی - آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے واکا پرتھ میں شروع ہورہا ہے۔ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ غیر فیصلہ کن رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم میں راب کیونی اور نیتھن لیون کی جگہ شین واٹسن اور مچل جونسن کی واپسی یقینی ہے۔ ہلفن ہاس اور جیمز پیٹنسن کی جگہ ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔



فتح آسٹریلیا کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن دلا دے گی اور کپتان مائیکل کلارک کے مطابق عمدہ کارکردگی کیلئے یہ اچھا محرک ہے۔ جیک کیلس کے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ریان مکلرن جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کئے جائیں گے عمران طاہر کی جگہ ورنن فلینڈر کی واپسی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.