تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:36

ورلڈ اسنوکر چیمپیئن:پاکستان کے اسجد اقبال ایونٹ سے باہر

اے آر وائی - ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ بتیس کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسجد اقبال شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بلغاریہ کے شہر سوفیا میں جاری چیمپیئن شپ کے گروپ ایچ سے پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی محمد آصف نے مصر کے یاسر الشربینی کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز کے فرق سے زیر کیا۔



محمد آصف گروپ ایچ سے ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے تھے۔ پاکستان ہی کے اسجد اقبال کو انگلش کھلاڑی بلی کیسل نے تین کے مقابلے میں چار سے شکست دی۔ ابتدائی دو فریمز میں اسجد اقبال کو سبقت حاصل تھی لیکن انگلش کیوئسٹ نے کم بیک کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.