29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:36
کبڈی ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
اے آر وائی - پاکستان کبڈی فیڈریشن نے تیسرے کبڈی ورلڈ کپ کے لئے سولہ رکنی قومی کبڈی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ کپ یکم سے پندرہ دسمبر تک بھارتی پنجاب میں ہوگا۔ کبڈی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے لئے منتظمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مہمان خصوصی بننے کے لئے دعوت بھی دی ہے۔
اعلان کردہ ٹیم میں مشرف جاوید، محمد سجاد، مطلوب علی، محمد منشا، محمد وقاص رحیم، خلیل احمد، محمد اسلم، آصف علی محمد عرفان، عبداللہ، وقاص احمد بٹ، شفیق احمد، محمد شفیق، اکمل شہزاد، محمد اشفاق اور محمد افضال شامل ہیں۔ ٹیم کی تیاری کے لئے بیس روزہ تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔