تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:49

پاک بھارت کرکٹ سیریز: تین ہزار پاکستانی بھارت جاسکیں گے

اے آر وائی - بھارتی وزارت داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے تین ہزار پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے نئی دہلی میں کہا کہ تین ہزار پاکستانی شائقین کو پاکٴبھارت کرکٹ سیریز کے لئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔



ترجمان کے مطابق چھ جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والے ایک روزہ میچ کے لیے ایک ہزار پاکستانی شائقین کو ویزے دیئے جائیں گے جبکہ دو ہزار شائقین کو دیگر چار میچز کے لیے چار شہروں کے ویزے ملیں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شائقین کے ویزے کے لئے میچ کے ٹکٹ اور بھارت میں موجود اسپانسر کی شرط رکھی تھی جس کو سابق پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت شرائط قرار دیا تھا۔ بھارتی وزارت داخلہ اس پر نرمی کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.