29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:26
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج ہوگا
اے آر وائی - آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے واکا پرتھ میں شروع ہورہاہے۔ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ غیر فیصلہ کن رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم میں راب کیونی اور نیتھن لیون کی جگہ شین واٹسن اور مچل جونسن کی واپسی یقینی ہے۔ ہلفن ہاس اور جیمز پیٹنسن کی جگہ ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
فتح آسٹریلیا کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن دلا دے گی۔ جیک کیلس کے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ریان مکلرن جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کئے جائیں گے جبکہ عمران طاہر کی جگہ ورنن فلینڈر کی واپسی متوقع ہے۔