30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:18
بلائنڈ ٹیم ٹی 20کپ میں شرکت کیلئےبھارت روانہ
اے آر وائی - پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کےلیے بھارت روانہ ہو گئی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کوچ انیس جاوید اور مینجر بلال صفی نے کہا کہ دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم اس مرتبہ بھی پوری جیت کی پوری تیاری میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ٹیم کپتان ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ سخت ہو گا مگر پاکستان کی ٹیم ضرور کامیاب ہو گی۔ ٹیم کے ساتھ جانے والے تھرڈ ایمپائر طاہر بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بورڈنگ کاؤنٹر تک رسائی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مدد طلب کی گئی مگر سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا۔