30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:36
چونتیسواں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کل سے
اے آر وائی - چونتیسواں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ہفتہ سے میلبورن ،آسٹریلیا میں شروع ہورہاہے۔ٹورنامنٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دوپولز میں تقسیم کیا گیاہے۔پاکستان میزبان آسٹریلیا،ہالینڈ اور بیلجیئم کے ساتھ پول بی میں شامل ہے۔
ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان کھیلاجائیگا۔پہلے دن چار میچزہونگے۔
میزبان آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے جسے ریکارڈبارہ مرتبہ چیمپئنز کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔جرمن ٹیم نے نو اور ہالینڈ نے آٹھ بار ٹرافی جیتی ہے۔پاکستان تین مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن چکاہے۔
قومی ہاکی ٹیم نے آخری بار انیس سو چورانوے میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔گذشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے آٹھ ٹیموں میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔