30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:8
پہلاون ڈے: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
اے آر وائی - پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ایک سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مین آف دی میچ سوہاگ غازی نے پہلے ہی میچ میں چار وکٹیں لیں۔ کھلنا میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم سینتالیس اوورز میں ایک سو ننانوے رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ سنیل نرائن چھتیس رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ کرس گیل اور ڈیرن براوو نے پینتیس پینتیس رنز اسکور کئے۔
مین آف دی میچ سوہاگ غازی نے چار اور عبدالرزاق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تمیم اقبال اٹھاون،انعام الحق اکتالیس اور ناصر حسین اٹھائیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ نعیم اسلام پچاس اور مشفیق الرحیم سولہ رنز بناکرناٹ آوٴٹ رہے۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھلنا ہی میں کھیلا جائیگا۔