30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:18
پرتھ ٹیسٹ:آسٹریلیاکیخلاف جنوبی افریقہ 225رنز بناکر آوٴٹ
اے آر وائی - آسٹریلیاکیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سوپچیس رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ ڈوپلیسی اٹھہتر رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ واکاپرتھ میں گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
فیصلہ میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے تین تین تبدیلیاں کیں۔ آسٹریلیا نے جون ہیسٹنگز اور آسٹریلیا نے ڈین ایلگر کو ٹیسٹ کیپ دی۔ روبن پیٹرسن کی چار سال بعد جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوئی۔جنوبی افریقہ کے چھ کھلاڑی پچھہتر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ الویرو پیٹرسن تیس، گریم اسمتھ سولہ اور ہاشم آملا گیارہ رنز ہی بناسکے۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دو سو پچیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئی۔ ڈوپلیسی اٹھہتر رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔آسٹریلیاکے نیتھن لیون نے تین،مچل جونسن اور مچل اسٹارک دو،دو وکٹیں لیں۔